ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آپ حکومت کا نیا بی آرٹی کوریڈور بنانے کا منصوبہ

آپ حکومت کا نیا بی آرٹی کوریڈور بنانے کا منصوبہ

Sun, 26 Mar 2017 19:31:53    S.O. News Service

نئی دہلی، 26/مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی حکومت بی آ رٹی کوریڈوربنانے کے لیے  نئے سڑک راستوں کی نشاندہی کرے گی۔شیلا دکشت حکومت کی طرف سے بنائے گئے بی آرٹی کوریڈورکوان کے خراب ڈیزائن کی وجہ سے ختم کردیاگیاتھاجس کے مہینوں بعد حکومت نے یہ قدم اٹھایاہے۔دہلی حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کواس کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے کہ یہ بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آرٹی)کوریڈورکہاں پر بنائے جا سکتے ہیں۔اروندکیجریوال نے 2008میں 180کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے مول چند-امبیڈکر نگر بی آرٹی کوریڈورکوختم کردیاتھا۔انہوں نے کہا تھا کہ اسے مناسب منصوبہ بندی کے بغیر بنایا گیاتھا، لیکن انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ اس طرح کے کوریڈور بنانے کا خیال غلط نہیں ہے۔ایک سینئر سرکاری افسر نے کہاکہ منصوبہ کے مطابق،محکمہ ٹرانسپورٹ ایسے راستوں کی نشاندہی کرے گا،جہاں بی آرٹی کوریڈور بنائے جا سکتے ہیں۔نئے بی آرٹی کوریڈورمناسب منصوبہ بندی کے ساتھ ہی بنائے جائیں گے،تاکہ اس طرح کی تعمیر ات سے ٹریفک جام کامسئلہ پیدانہ ہوجیساکہ ہم نے پہلے بی آرٹی کوریڈور کے معاملے میں دیکھاتھا۔افسر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کمشنر جب اس تجویزکوپاس کردیں گے تو اسے منظوری کے لیے حکومت کے اعلیٰ حکام کے پاس بھیجاجائے گا۔


Share: